بنگلورو 29؍اگست (ایس او نیوز)محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری سرکیولر کے مطابق پی یو سی سال دوم کا امتحان پرانے نصاب میں دینے والے طلبہ میں جو بھی ناکام ہونگے ان کے لئے سال 2018کا سپلیمنٹری امتحان دینے اور کامیاب ہونے کا موقع آخری ہوگا۔
سائنس فیکلٹی میں پی سی ایم بی کو چھوڑ کر باقی تمام مضامین اور فیکلٹیز میں پرانے نصاب کے تحت 2018کا سالانہ امتحان اور اس میں فیل ہونے والوں کو سپلیمنٹری امتحان دینے کا موقع ملے گا۔اور وہی آخری موقع ہوگاکیونکہ اس کے بعد پرانے نصاب کے تحت کسی بھی قیمت پر پھر امتحان دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سائنس فیکلٹی میں جو لوگ کامیاب ہوئے ہیں ان کے لئے 2018کا سالانہ امتحان نئے نصاب کے تحت لکھنا ضروری ہے۔سرکیولر کے مطابق پرانے نصاب میں فیل ہونے والے طلبہ کا اب جوامتحان ہوگا اس میں طلبہ کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے صرف 70مارکس کا امتحانی پرچہ ہوگا۔